عثمان بزدار کا ڈائریکٹر جنرل پروٹوکول پنجاب اسجد غنی کے  والد کے انتقال پر اظہار تعزیت

  عثمان بزدار کا ڈائریکٹر جنرل پروٹوکول پنجاب اسجد غنی کے  والد کے انتقال پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ڈائریکٹر جنرل پروٹوکول پنجاب اسجد غنی کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
 اظہار تعزیت

مزید :

صفحہ آخر -