پنجاب حکومت 50ارب کی لاگت سے یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام شرو ع کریگی: ہاشم جواں 

    پنجاب حکومت 50ارب کی لاگت سے یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام شرو ع کریگی: ...

  

  لاہور(لیڈی رپورٹر) وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت نے رحیم یار خان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے میانوالی مظاہر پیر اورتحصیل خانپور میں مختلف منصوبہ جات کا افتتاح کیااور جاری منصوبہ جات میں پیش رفت کا جائزہ لیا۔ میانوالی قریشیاں میں رورل ہیلتھ سینٹر کی اپ گریڈیشن کے منصوبہ کی سنگ بنیاد رکھتے ہوئے صوبائی وزیر نے بتایا کہ منصوبہ ایک سال کی مدت میں مکمل کیا جائے گا جس پر 30کروڑ سے زائد لاگت آئے گی۔ صوبائی وزیر نے ظاہر پیر میں ٹاؤن کمیٹی کا دورہ کیا او ر علاقے میں نو تعمیر شدہ ریسکیو سٹیشن 1122اور سیوریج کا افتتاح کیا اور میونسپل کمیٹی کو فراہم کردہ جدید مشینری کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر علاقہ عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے بتایا کہ ظاہر پیر میں 40کروڑ سے زائد کی لاگت کے یہ منصوبے علاقہ مکینوں کی فوری ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے منتخب کیے گئے ہیں۔علاقے میں سیوریج کا بہترین سسٹم صفائی ستھرائی کے ساتھ بیماریوں سے تحفظ کو یقینی بنائے گا۔ صوبائی وزیر نے علاقہ عمائدین کو ظاہر پیر میں شیخ زیدہسپتال اور میڈیکل کالج میں سرجیکل ٹاور کے قیام اور ہب اینڈ سکوپ پروگرام کے تحت جدید ٹراما سینٹر کے قیام کی خوشخبری بھی سنائی۔ خانپور میں وزیر خزانہ پنجاب نے 70کروڑ کی لاگت سے جاری و مکمل منصوبہ جات کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے صوبائی وزیر کو تمام منصوبہ جات بارے تفصیلی بریفنگ دی۔خانپور میں 63کروڑ کی لاگت سے زیر تعمیر کیڈٹ کالج کے منصوبہ پر کام کی رفتار پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ کالج میں اسی سال کلاسز کے آغازکو یقینی بنائیں۔ اس موقع پر میڈیا نمائندگان سے خطاب کرتے صوبائی وزیر نے بتایا کہ حکومت پنجاب آئندہ مالی سال میں 50ارب کی لاگت سے صحت کے ایک بڑا پروگرام شروع کرنے جا رہی ہے جس سے پنجاب کے 11کروڑ عوام مستفید ہوں گے۔ یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام کے تحت ہر شہری کو 5سے10لاکھ روپے کی ہیلتھ انشورنس مہیا کی جائے گی جس سے وہ صحت کی تمام سہولیات حاصل کر سکے گا۔

 مخدوم ہاشم

مزید :

صفحہ آخر -