پی ڈی ایم کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ ہمارے کیسز ختم اور نیب کو بند کیا جائے: میاں اسلم اقبال 

  پی ڈی ایم کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ ہمارے کیسز ختم اور نیب کو بند کیا جائے: میاں ...

  

 لاہور (لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی چھتری تلے اکھٹے ہونے والے لٹیروں کاایک ہی مطالبہ ہے کہ ہمارے کیسز ختم اور نیب کے ادارے کو بند کیا جائے اور ہماری لوٹ مار کے بارے نہ پوچھا جائے صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے یہ بات اپنے کیمپ آفس میں کھلی کچہری کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی صوبائی وزیر نے مسلسل 3 گھنٹے تک لوگوں کے مسائل سنے اور بعض مسائل کے حل کیلئے متعلقہ محکموں کو ہدایات دیں صوبائی وزیر نے کہا کہ لاہور شہر کی صفائی کے حوالے سے کافی مسائل آرہے تھے، دو غیر ملکی کمپنیاں صفائی کے امور دیکھ رہی تھیں اور انکا معاہدہ ختم ہوگیا تھا سابق حکومت کے غلط معاہدوں کی وجہ سے لاہور کی صفائی پرسالانہ 18ارب سے زائد خرچ کئے جارہے تھے اور ادائیگی بھی ڈالروں میں ہورہی تھی اب یہی کام لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نصف رقم میں کرے گی کمپنی کو 15 جنوری تک شہر لاہور سے کوڑا کرکٹ کے ڈھیر اٹھا نے کا ہدف دیا گیا ہے  انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر زیرو ویسٹ کی حکمت عملی بنا لی ہے اور طے کر دہ ہدف مقررہ مدت میں حاصل کریں گے لاہور کی 272یونین کونسلوں میں مربوط انداز سے صفائی کا کام تیزرفتاری سے کیا جائے گا صوبائی وزیر نے کہا کہ درآمدی چینی ختم ہونے سے یہ صورت حال پیدا ہوئی۔وفاقی حکومت کو پنجاب کی چینی کی ضرورت سے آگاہ کردیا ہے، چینی کی درآمد کے حوالے سے وفاقی حکومت سے معاملات جلد طے پا جائیں گے اور آئندہ چند روز میں چینی کی قیمتوں میں کمی آجائے گی دوسری جانب صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال سے پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے کمیٹی روم میں فیصل آباد ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کی ملاقات۔وفد کی قیادت بانی صدر فیصل آباد ویمن چیمبر روبینہ امجد نے کی اس موقع پر ایم پی اے فردوس رائے بھی ملاقات میں موجود تھیں،صدر فیصل آباد ویمن چیمبر تہمینہ پاشا، قرات العین اور دیگر وفد میں شامل تھیں۔وفد نے فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ میں بزنس انکو بیشن سینٹر کے قیام اور دیگر منصوبوں کے لئے 10ایکڑ زمین کا مطالبہ کیا صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کا بزنس میں کردار بڑھانے کے لئے حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی اْنہوں نے کہا کہ فیصل آباد ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو اپنے منصوبوں پر عملدرآمد کے لئے رعایتی نرخوں پر زمین دیں گے،چیمبر اپنا جامع بزنس پلان دے۔

اسلم اقبال 

مزید :

صفحہ آخر -