عوام کو معیاری‘سستی خوراک کی فراہمی اولین ترجیح، علیم خان 

     عوام کو معیاری‘سستی خوراک کی فراہمی اولین ترجیح، علیم خان 

  

  لاہور(لیڈی رپورٹر) سینئر وزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں آٹے کی قیمتیں 7ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی ہیں اور مختلف شہروں میں 20کلو آٹے کا تھیلا مقررہ سرکاری قیمت سے بھی کم میں دستیاب ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ٹھوس اور مربوط پالیسیوں کی بدولت گندم و آٹے کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے اور پہلی مرتبہ جنوری کے مہینے میں یہ قیمتیں نیچے آئی ہیں جبکہ عموماً اس مہینے میں قیمت بڑھانے کے لئے گندم و آٹے کو ذخیرہ کر لیا جاتا تھا لیکن اس مرتبہ صورتحال مختلف ہے اور لوگوں کو ریلیف حاصل ہوا ہے سینئر وزیر خوراک عبدالعلیم خان سے سیکرٹری خوراک پنجاب شہریار سلطان نے ملاقات کی اور صوبے میں فلور ملز کو گندم کی سپلائی اور آٹے کی قیمتوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی انہوں نے کہا کہ عوام کو معیاری اور سستی خوراک کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور گندم و آٹے کی قیمتوں میں استحکام کو یقینی بنانے کے لئے محکمہ خوراک پنجاب اور متعلقہ ادارے مانیٹرنگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔  اس موقع پر سیکرٹری خوراک پنجاب شہریار سلطان نے سینئر ووزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان کو محکمہ خوراک کی مختلف شہروں میں کی جانے والی اب تک کی کاروائیوں سے آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ صوبے بھر میں فلور ملز کو گندم کی بر وقت سپلائی جاری ہے۔ملاقات میں محکمے سے متعلق دیگر امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔  

علیم خان 

مزید :

صفحہ آخر -