مسلم کانفرنس کے ساتھ سیاسی اتحاد وتعاون جاری رہے گا، چودھری برادران

   مسلم کانفرنس کے ساتھ سیاسی اتحاد وتعاون جاری رہے گا، چودھری برادران

  

لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ کے صدرچودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی سے مسلم کانفرنس کے سربراہ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق اور ان کے صاحبزادے سردار عثمان عتیق نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات اور چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی، رکن قومی اسمبلی سالک حسین بھی موجود تھے۔ اس موقع پر موجودہ سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چودھری شجاعت اور پرویزالٰہی نے کہا کہ قائداعظم نے فرمایا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ اور کشمیر میں مسلم کانفرنس کی موجودگی میں جماعت سازی نہیں کی جا سکتی، ہم قائد کے اس فرمان پر آج بھی عمل پیرا ہیں اور ہمارا بھی یہی موقف ہے کہ مسلم لیگ کانفرنس کو روز اول سے قائداعظم کی تائید و حمایت حاصل رہی ہے، اسی سوچ کو آگے بڑھانے کیلئے مسلم کانفرنس کے ساتھ سیاسی اتحاد اور تعاون جاری رہے گا۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ کشمیریوں کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی، ساری پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے، کشمیریوں کی جدوجہد کو انشاء اللہ ضرور کامیابی ملے گی۔ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق نے چودھری برادران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم کے فرمان کے مطابق پاکستان مسلم لیگ کے ہوتے ہوئے جماعت سازی نہیں کی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے پر پوری کشمیری قوم آپ کے ساتھ ہے۔

 چودھری برادران

مزید :

صفحہ آخر -