ترقیاتی منصوبوں میں جاپان کے مالی اور تکنیکی تعاون پر مشکور ہیں، شیخ رشید

  ترقیاتی منصوبوں میں جاپان کے مالی اور تکنیکی تعاون پر مشکور ہیں، شیخ رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان اور جاپان کے مابین دیرینہ تعلقات استوار ہیں،جاپان نے مشکل حالات میں بھی ہمیشہ پاکستان کی مدد کی ہے۔گزشتہ روزوزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے پاکستان میں جاپان کے سفیر کینو نوری متسودا نے ملاقات کی جس میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔اس موقع پر شیخ رشید احمد نے پاکستان کی اقتصادی اور سماجی ترقی میں جاپان کے کردار کی تعریف کی اور کہا کہ کورونا کی وبا کے خلاف مدد پر جاپان کی حکومت کے شکر گزار ہیں۔ جاپانی سفیر نے آئی سی ٹی کی سیکیورٹی اور پولیس چیک پوسٹوں کے حوالے سے حالیہ اقدامات کی تعریف کی۔ غیر ضروری چیک پوسٹیں ختم کرنے سے عوام کی آمدورفت میں سہولیات پیدا ہوئی ہیں۔ پاکستان اور جاپان کے درمیان قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ پولیس کی پیشہ وارانہ تربیت کے حوالے سے جاپان کی حکومت سے تعاون لیں گے۔ وزرات داخلہ کے مختلف منصوبوں میں جاپانی حکومت کے مالی اور تکنیکی تعاون پر مشکور ہیں۔ ہمیں باہمی اشتراک بڑھانے اور ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔
شیخ رشید

مزید :

صفحہ آخر -