امریکا، کیلیفورنیا کی جیل سے 6انتہائی خطرناک قیدی فرار
کیلیفورنیا(آئی این پی)امریکا میں جیل سے6 انتہائی خطرناک مجرم قرار دئیے گئے قیدی فرار ہونے میں کام یاب ہوگئے کیلیفورنیا کی جیل سے 6 انتہائی خطرناک فرارہوگئے فرارہونے والے قیدیوں میں سے ایک پر قتل کے سنگین الزامات بھی ہیں ملزمان کے جیل سے فرار کا واقعہ ہفتے کی شب پیش آیا جب ان ملزمان نے بستر کے لیے فراہم کردہ چادروں سے بنی ہوئی رسی کی مدد سے جیل کی چھت تک رسائی حاصل کی اور پھر وہاں سے فرار ہوگئے ڈیوٹی پر موجود محافظوں کو اگلے دن کی صبح تک قیدیوں کے غائب ہونے کا اندازہ ہوا جیل سے فرار ہونے والوں میں فیبین کرز رومن نامی 22 سالہ ملزم بھی شامل ہے جس پر قتل کے الزامات ہیں اسی طرح اقدام قتل کے دو مزید ملزم بھی فرار ہونے والوں میں شامل ہیں۔
قیدی فرار