کورونا وباء کے باوجود پاکستان کی معیشت بحالی کی راہ پر گامزن صدر مملکت

  کورونا وباء کے باوجود پاکستان کی معیشت بحالی کی راہ پر گامزن صدر مملکت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک،نیوزایجنسیاں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ کورونا کے چیلنج کے باوجود پاکستان کی معیشت بحالی کی راہ پر گامزن ہے، حکومت کاروباری طبقے کے مسائل سے آگاہ ہے اور کاروباردوست ماحول فراہم کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے۔وہ تاجروں کے ایک وفد سے بات چیت کر رہے تھے جس نے حاجی طاہر نوید کی سربراہی میں ان سے ملاقات کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ حکومت نے کورونا کی وبا کے دوران کاروباری طبقے اور کمزور طبقات کیلئے 1.2 کھرب کا معاشی پیکیج فراہم کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے کورونا کے دوران معیشت کو وبا کے منفی اثرات سے بچانے کیلئے کھلا رکھا ہے، یہی وجہ ہے کہ کورونا کے باوجود پاکستانی معیشت بحالی کی راہ پر گامزن ہے۔ 
صدرمملکت 

مزید :

صفحہ آخر -