مولانا اسلام آباد نہیں آئینگے،آئے تو ”پانی“ پلائیں گے، علی نواز اعوان 

 مولانا اسلام آباد نہیں آئینگے،آئے تو ”پانی“ پلائیں گے، علی نواز اعوان 

  

اسلام آباد(آن لائن)وزیر اعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ مری کشمیر شاہراہ پر ٹریفک کنٹرول کے لیئے بہارہ کہو فلائی اوور کی فزیبلیٹی پر کام جاری ہے،پینے کے صاف پانی کی فراہمی ترجیحات میں شامل ہے،ملازمتوں پر مقامی افراد کو کوٹہ اور این ایف سی ایوارڈ میں حصہ بڑی کامیابی ہے،تحریک انصاف زبانی دعوؤں پرنہیں بلکہ کارکردگی پر یقین رکھتی ہے،اسلام آباد رنگ روڈ منصوبہ زیر غور ہے،دیہی علاقوں میں سیوریج،  سڑکیں اور پانی کی فراہمی میں کامیاب ہوئے،بہارہ کہو میں 10ایکٹر پر قبرستان بنا رہے ہیں،پولی کلینک توسیع منصوبے سمیت بہارہ کہو،ترنول اور ترلائی میں مثالی ہسپتال بنائے جا رہے ہیں انکا کہناتھا مولانا اسلام آباد نہیں آئینگے،آئے تو ”پانی“ پلائیں گے۔گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کو آج تک کسی نے ترجیح ہی نہیں دی،اسلام آباد کا سب سے بڑا مسئلہ پانی کا تھا جس کے بارے میں کسی نے سوچا بھی نہیں،غازی بھروتھا سے پانی آئے گا،اسلام آباد کے لیئے الگ واسا بنانے جا رہے ہیں  تاکہ مسائل حل ہو سکیں،32یونین کونسلز میں قبرستان بی ایچ یو،گلیاں،سیوریج تک نہیں تھا ہم نے دو ارب روپے رکھے ہیں آج گلیاں بن رہی ہیں،مین روڈز،سیوریج،پانی،قبرستان اور بی ایچ یو بنا رہے ہیں،بہارہ کہو میں 10ایکٹر زمین حاصل کر لی ہے جبکہ دیگر علاقوں میں بھی ترقیاتی کام کروائے جارہے ہیں۔

علی نواز اعوان 

مزید :

صفحہ آخر -