لاہورکی پانچ اہم شاہراہیں  بھکاری فری قرار،نوٹیفکیشن جاری 

لاہورکی پانچ اہم شاہراہیں  بھکاری فری قرار،نوٹیفکیشن جاری 

  

 لاہور(این این آئی)بلدیہ عظمی نے صوبائی دارالحکومت لاہور کی پانچ اہم شاہرہاوں کو  بھکاری فری قرار دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔کمشنر و ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمی ذوالفقار گھمن نے لاہور کی پانچ اہم شاہراہوں کو بھکاری فری قرار دے دیا، بلدیہ عظمی لاہور ان سڑکوں سے تمام بھکاریوں کو ہٹائے گی اور انہیں مکمل بھکاری فری بنائے گی۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بھکاریوں سے پاک شاہراہوں میں مال روڈ، لوئر مال روڈ، جیل روڈ، ایم ایم عالم روڈ اور مین فیروزپور روڈ شامل ہیں۔کمشنر لاہور ذوالفقار گھمن نے ایم سی ایل کو ان شاہراہوں سے بھکاریوں کو ہٹانے کے لیے انتظامات کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم سی ایل ان شاہراہوں پر کسی بھکاری کو داخل نہ ہونے کے لیے مستقل انتظامات رکھے گی۔

 بھکاری فری

مزید :

صفحہ آخر -