کرپٹ مافیا ملک کو درست سمت جاتے ہوئے نہیں دیکھ سکتا، شہباز گل
اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ ایک طرف براڈشیٹ کی بدنامی، چوری، مفروری، کیلبری لندن فلیٹ، پیپلزپارٹی و مولانا کی کرپشن ہے تو دوسری طرف وزیر اعظم عمران خان کا پاکستان ہے انہوں نے کہاکہ 60 سال بعد یہ پہلی حکومت ہے جو دو بڑے ڈیم بنا رہی ہے، ای پی پیز سے نئے معاہدے کئے جارہے ہیں اکنامک ایکسپورٹ میں مسلسل اضافہ، ریمیٹنس میں مسلسل اضافہ،ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم بنایا جارہا ہے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس بن رہے ہیں، اسٹاک مارکیٹ ایشیا میں نمبر ون پر آرہی ہے معیشت کو ڈاکومیٹڈ بنانے کا سفر پہلی بار صحیح سمت میں جاری ہے بہتر حکومتی اقدامات کی بدولت ایران اور افغانستان کے راستے سمگلنگ 65 فیصد کم ہوئی ہے جب کے باضابطہ تجارت میں اتنا ہی اضافہ ہوچکا ہے ایف بی آر کی کوششوں سے درآمدی ڈیوٹی میں بھی اضافہ، ملکی خزانے کو اربوں کا فائدہ ہورہا ہے انہوں نے کہاکہ یہ کرپٹ مافیا ملک کو درست سمت جاتے ہوئے نہیں دیکھ سکتا دوسری طرف بلاول زرداری ہیں جنہوں نے سندھ کو 13 سالوں میں تباہ کر دیا ہے، پی ڈی ایم کا بیانیہ ہی ملک دشمن ثابت ہوچکا ہے، عوام اس کرپٹ ٹولے کو مسترد کر چکی ہے پاکستان کے عوام وزیر اعظم پاکستان اور افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
شہباز گل