سو ئی گیس پشاور ریجن ٹاسک فورس کا آپریشن، سینکڑوں غیر قانونی کنکشنز منقطع

  سو ئی گیس پشاور ریجن ٹاسک فورس کا آپریشن، سینکڑوں غیر قانونی کنکشنز منقطع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سپیشل رپورٹر)سو ئی نا ردرن گیس پشاور ریجن کی ٹاسک فورس نے گزشتہ برس یکم تا31 دسمبر 2020 تک پشاور شہر بشمول نواحی علاقوں کوہاٹ، بنوں،لکی، ڈی آئی خان اور چارسدہ میں غیر قانونی سر گرمیوں کے خلاف کامیاب آپریشن میں 818 زیرزمین کنکشنز کا خاتمہ،48 غیر قا نو نی کنکشن کا خاتمہ، 395 مشکوک گھریلو میٹرز کی تنصیب، کمپریسر کے غیرقانونی استعمال پر 19 کنکشنز کو منقطع کردیا گیا۔ چارغیر قانونی لائنوں کا خاتمہ کیا گیاجس میں سے90 گھروں کو غیرقانو نی طور پر گیس دی جا رہی تھی۔ 19ڈومیسٹک میٹرز کو غیر قانونی طور پر کمرشل مقاصد کے لئے استعمال کر نے پرکومنقطع کردیاگیاجبکہ انکے متعلق  32 ایف آئی آر درج کرو ا ئی گئیں۔
 کنکشنز منقطع

مزید :

صفحہ آخر -