ہوپ بھی مالی بحران کا شکار، حج 21ء پرائیویٹ سیکٹر کو دینے کا مطالبہ

    ہوپ بھی مالی بحران کا شکار، حج 21ء پرائیویٹ سیکٹر کو دینے کا مطالبہ

  

                              

 لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) حج و عمرہ ٹریڈ کے ساتھ ساتھ ہوپ بھی مالی بحران کا شکار، حل کیلئے مرکزی چیئرمین ہوپ یاور عباس ممدانی کی سینئر وائس چیئرمین طاہر منظور چوہدری اور ملک بھر کے زونل چیئرمینز کے ساتھ طویل بیٹھک، حج 2021ء پرائیویٹ سیکٹر کو دینے کا مطالبہ، 15جنوری کو سعودی ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان کے متوقع پاکستان کے دورے کا خیر مقدم کیا ہے، وزیر اعظم پاکستان عمران خان سعودی ولی عہد کے ساتھ ملاقات میں عمرہ کھولنے اور عمرہ کیلئے 18سے 50سال کی شرط ختم کرانے کی درخواست کریں۔ وزیر اعظم ٹریول عمرہ، حج ٹریڈ کی ڈوبتی کشتی کو بچانے کیلئے خصوصی ریلیف پیکیج کا اعلان کریں۔ حکومت کوسب سے زیادہ ریونیو دینے والے ٹریڈ، عمرہ، حج ٹریڈ لاک ڈاؤن کی وجہ سے تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں۔ سینکڑوں دفاتر بند ہزاروں افراد بے روزگار ہو چکے ہیں عمرہ بند ہونے کے بعد حج کا واضع اعلان نہ ہونے کی وجہ سے شکوک اور بحران بڑھ رہاہے۔ وزیر اعظم سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلیمان کے دورے کے رواں حج 2021ء میں پاکستان کو شامل کرنے اور کوٹہ بڑھانے کی بھی درخواست کریں۔ اسلام آباد میں مرکزی چیئرمین ہوپ یاورعباس ممدانی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں مطالبہ کیا ہے، اجلاس میں اسلام آباد سے امجد کیانی، قاضی جمیل، طاہر منظور چوہدری، حاجی نصیر مغل پنجاب سے رانا شاہد نذیر، شاہد رفیق کوئٹہ سے جمال خان، ناصر خان کراچی سے سعید احمد، زعیم صدیقی کے پی کے سے ثناء اللہ خان کی خصوصی شرکت، ہوپ اجلاس کے شرکاء نے سعودی ولی عہد کی شکار کیلئے پنجاب آمد کا خیر مقدم کرتے ہوئے وزیر اعظم سے درخواست کی ہے کہ عمرہ شروع کرنے اور عمر کی حد ختم کرنے حج 2021ء اہل پاکستان کی شرکت یقینی بنانے کی درخواست کریں۔ ہوپ کے مرکزی چیئرمین نے وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے حج 2021ء میں سعودی حکومت اگر پاکستان کا کوٹہ کم کرتی ہے ایس او پیز کی شرائط نافذ کرتی ہے تو حج یقناََمہنگا ہو گا جو سرکاری سطح پر ممکن نہیں ہے اس لیے پرائیویٹ سیکٹر کی گزشتہ 15سالہ شاندار کارکردگی کو سامنے رکھتے ہوئے حج 2021ء کے لیے ملنے والے کوٹہ کا آپریشن نجی شعبہ کے سپرد کریں۔ انہوں نے کہا ہم انشاء اللہ سعودی تعلیمات اور ایس او پیز پر عمل درآمد کرتے ہوئے وزارت مذہبی امور کی زیر نگرانی تاریخی حج آپریشن کریں گے۔ ہوپ نے وزیر اعظم کو فوری ریلیف پیکیج دینے انکم ٹیکس، پروفیشنل ٹیکس، پی ار اے ٹیکس اور ٹورزامِ فیس کم از کم ایک سال کے لیے معاف کرنے کی بھی درخواست کی ہے۔ 

اجلاس

مزید :

صفحہ آخر -