سٹاک مارکیٹ میں زبر دست تیزی، انڈیکس 316.62پوائنٹس بڑھ گیا، ڈالر 2پیسے، سونا 100روپے تولہ مہنگا

      سٹاک مارکیٹ میں زبر دست تیزی، انڈیکس 316.62پوائنٹس بڑھ گیا، ڈالر 2پیسے، ...

  

 کراچی (اکنامک رپورٹر) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک روزہ مندی کے بعد منگل کو تیزی کا رجحان غالب آگیا اورکے ایس ای 100انڈیکس 316.62پوائنٹس کے اضافے سے 45922.04 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیاجب کہ65.70فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 56 ارب21کروڑ2لاکھ روپے بڑھ گئی اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی پیر کی نسبت 40.44فیصد زائد رہی۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ روز ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کار تیل وگیس،بینکنگ سیکٹر کے حصص کی خریداری میں سرگرم رہے جس کے باعث تیزی رہی اور دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس 46ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرگیاتاہم بعد ازاں پرافٹ ٹیکنگ رجحان کے سبب مزکورہ سطح برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی آخر تک غالب رہی اورکاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس316.62پوائنٹس کے اضافے سے45922.04پوائنٹس پر بند ہوا،اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس116.08پوائنٹس کے اضافے سے19212.13پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 219.87پوائنٹس کے اضافے سے32059.11پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر414کمپنیوں کا کاروربار ہوا جس میں سے 272کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،124میں کمی اور 18کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔تیزی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت بھی بڑھ کر83کھرب 54ارب 42کروڑ37لاکھ روپے ہوگئی۔قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبا ر سے ملت ٹریکٹرز کے حصص43.96روپے کے اضافے سے43.96روپے اور خیبر ٹوبیکو34.03روپے کے اضافے سے487.77روپے ہوگئی جب کہ نیسلے پاکستان 109.60روپے کی کمی سے 6660.40روپے اور گیٹرن اندسٹریز کے حصص 42.37روپے کی کمی سے 522.63روپے ہوگئی۔ انٹر بینک میں منگل کو امریکی ڈالرکی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید2پیسے کے اضافے سے160.30روپے سے بڑھ کر160.32روپے اور قیمت فروخت17پیسے کے اضافے سے160.35روپے سے بڑھ کر160.52روپے ہو گئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید10پیسے کے اضافے سے160.10روپے سے بڑھ کر160.20روپے ہوگئی اور قیمت فروخت160.40روپے مستحکم رہی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 193.50روپے اور قیمت فروخت195.50روپے مستحکم رہی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید214.50روپے سے بڑھ کر216روپے اور قیمت فروخت216.50روپے سے بڑھ کر218روپے ہوگئی۔مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت100روپے کے اضافے سے1لاکھ13ہزار300روپے ہوگئی۔صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت10ڈالر کے اضافے سے1860ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا اور ایک تولہ سونے کی قیمت 100روپے کے اضافے سے1لاکھ13ہزار300روپے ہو گئی اسی طرح85روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 97ہزار136روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت1300روپے مستحکم رہی۔

سٹاک مارکیٹ

مزید :

صفحہ آخر -