اسلام آباد ہائیکورٹ،نندی پور ریفرنس میں بابر اعوان، ریاض کیانی کی بریت درست قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ،نندی پور ریفرنس میں بابر اعوان، ریاض کیانی کی بریت ...

  

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے نندی پور پاور ریفرنس میں وزیراعظم کے مشیر بابر اعوان اور جسٹس (ر)ریاض کیانی کی احتساب عدالت سے بریت کا فیصلہ برقرار رکھا ہے جبکہ احتساب عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے سابق سیکرٹری قانون مسعود چشتی کو بھی بری کر دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے نندی پور ریفرنس میں احتساب عدالت کی جانب سے بابر اعوان اور جسٹس ریٹائرڈ ریاض کیانی کی بریت کے فیصلے کے خلاف نیب کی اپیلیں مسترد کر دیں۔دوسری جانب سابق سیکرٹری قانون مسعود چشتی نے نندی پور ریفرنس میں بریت کی درخواست مسترد کرنے کے احتساب عدالت کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔ عدالت نے ان کی استدعا منظور کرتے ہوئے احتساب عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے سابق سیکرٹری قانون کو بھی ریفرنس سے بری کرنے کا فیصلہ سنایا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ 

مزید :

صفحہ آخر -