میمن یوتھ ڈیولپمنٹ فورم کے اغراض و مقاصد اور عہدیداروں کامیڈیاسے تعارف
جدہ (محمد اکرم اسد) سعودی عرب میں میمن یوتھ ڈیولپمنٹ فورم کے قیام کا مقصد نوجوانوں کو آگے لانا ہے کیونکہ آج کے نوجوان کل کے لیڈر ہیں اور یہ فورم انکی ترقی و تربیت کے لئے کوشاں رہیگا۔ ان خیالات کا اظہار سراج آدم جی نے فورم کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کرتے ہوئے مقامی ریسوتران میں خصوصی تقریب کے دوران میڈیا بریفنگ کے دوران کیا۔ میڈیا سے فورم کے عہدیداروں کا تعارف کرایا گیا اور گذشتہ سال فورم کی سرگرمیوں بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔ تقریب کی مہمان خصوصی سعودی انٹرنیشنل میڈیا فورم کی صدر خدیجہ ملک اور صدارت ڈاکٹر محمد عرفان کرمانی نے کی۔ ڈاکٹر عرفان نے ایم وائی ڈی ایف کے کام کو سراہا اور فورم کو مکمل تعاون کی پیش کش کی۔ انہوں نے اس فورم کو اپنی مکمل حمایت کی یقین دھانی کروائی۔ خدیجہ ملک، اروج اصغر اور امرینا نے بھی تقریب میں مدعو کیے جانے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ خصوصی طور پر لیڈیز ونگ سے فورم کے لئے اپنا تعاون بڑھانے کے لئے تیار ہیں۔ایم وائی ڈی ایف نے امسال بہترین فوٹوگرافی کا ایوارڈ جاوید خیرانی کو دیا۔ بریفنگ میں کورونا کے دوران فورم کے اراکین کی طرف سے کمیونٹی کو دی جانے والی خدمات کو سراہا گیا،واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے بریفنگ میں لوگوں کو محدود تعداد میں مدعو کیا گیا تھا۔
میمن یوتھ فورم