غیرقانونی اشتہارات ٹھیکے‘یوسف گیلانی پر 3فرور ی کو فرد جرم عائد ہوگی

غیرقانونی اشتہارات ٹھیکے‘یوسف گیلانی پر 3فرور ی کو فرد جرم عائد ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی)احتساب عدالت میں سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی و دیگر کیخلاف اشتہارات کے غیر قانونی ٹھیکوں کے ریفرنس میں فرد جرم عائد نہ ہوسکی کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے کی ملزمان کی حاضری مکمل نہ ہونے کے باعث فرد جرم کی کارروائی مؤخر کر دی گئی عدالت نے کہاکہ فرد جرم کی کارروائی کیلئے فروری کی کوئی تاریخ رکھتے ہیں فروری میں جو بھی تاریخ رکھیں بس 14 فروری نہ رکھیں، ملزمان کے وکیل کی استدعا پر عدالت میں قہقہے،عدالت نے یوسف رضا گیلانی و دیگر پر فرد جرم کیلئے 3 فروری کی تاریخ مقرر کر دی نیب نے عدالت سے مسلسل غیر حاضر ملزم فاروق اعوان کے وارنٹ جاری کرنے کی استدعا کر دی نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ سابق سیکرٹری آئی ٹی فاروق اعوان عرصہ دراز سے بیرون ملک ہیں، عدالت میں حقائق چھپاتے ہوئے بیماری کی بنیاد پر استثنیٰ کی درخواست دائر کر دیتے ہیں عدالت نے کیس کے تفتیشی افسر کو آج ہی پیش ہونے کا حکم  دیا اور کہاکہ تفتیشی سے رپورٹ لیکر وارنٹس کا فیصلہ کریں گے۔
فرد جرم 

مزید :

صفحہ آخر -