سندھ میں گیس کے ذخائر صرف  12 سال کے رہ گئے، وزیر توانائی

  سندھ میں گیس کے ذخائر صرف  12 سال کے رہ گئے، وزیر توانائی

  

 کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ کے وزیر توانائی امتیاز احمد شیخ نے کہا ہے کہ سندھ میں گیس کے ذخائر صرف 12 سال کے رہ گئے ہیں جبکہ تیل کے ذخائر بھی بتدریج کم ہورہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ سندھ کی گیس پر ڈاکہ ڈالا جارہاہے،سندھ کی گیس لائنوں کے ذریعے سوئی نادرن کو دی جارہی ہے۔سندھ اسمبلی میں محکمہ توانائی سے متعلق وقفہ سوالات کے دوران ارکان کے مختلف تحریری اور ضمنی سوالوں کا جواب دیتے ہوئے امتیاز شیخ کا کہنا تھا کہ سندھ میں مزید 12 سے 15 سال تک گیس دستیاب ہوگی۔انہوں نے کہا کہ  تیل ابھی کافی ہے اور تیل کے بھی 15 سے 20 سال کے تک کیلئے ذخائر موجود ہیں۔

  وزیر توانائی

مزید :

صفحہ آخر -