ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے 8 افراد جاں بحق

   ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے 8 افراد جاں بحق

  

مانسہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک)ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ایبٹ آباد میں پھول گلاب روڈ پر کمرے میں گیس بھرگئی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔جاں بحق افراد گزشتہ رات کمرے میں ہیٹر لگاکر سوئے تھے جبکہ جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی اور ان کی 3 بیٹیاں شامل ہیں، لاشوں کو ورثاء   کے حوالے کردیا گیا ہے۔دوسری جانب مانسہرہ میں بھی کمرے میں گیس بھر نے سے میاں بیوی اور ان کا ایک ماہ کا بیٹا جاں بحق ہوگیا۔

 گیس لیکج

مزید :

صفحہ آخر -