جعلی اکاؤنٹس کیس، زرداری کی عبوری ضمانت میں توسیع،طبی معائنہ کیلئے میڈیکل بورڈ کا حکم 

      جعلی اکاؤنٹس کیس، زرداری کی عبوری ضمانت میں توسیع،طبی معائنہ کیلئے ...

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک،نیوزایجنسیاں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے 8 ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن کے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی عبوری ضمانت میں 28 جنوری تک توسیع کر دی۔جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل دو رکنی ڈویڑن بنچ نے آصف زرداری کی درخواست ضمانت کی سماعت کی۔ اس موقع پر سابق صدر کی طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنی کی درخواست جمع کرائی گئی۔عدالت نے آصف زرداری کے طبی معائنہ کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیا جس پر نیب اور آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے رضا مندی ظاہر کی۔جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دئیے کہ وہ باتیں نہیں ہونی چاہئیں جو پہلے والے میڈیکل بورڈز کی رپورٹس پر ہوتی رہیں، چیئرمین نیب نے اس کیس میں آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔

زرداری 

مزید :

صفحہ اول -