پاکستان نے بنگلہ دیشی شہریوں   پر ویزا پابندیاں ختم کر دیں 

  پاکستان نے بنگلہ دیشی شہریوں   پر ویزا پابندیاں ختم کر دیں 

  

   اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان نے بنگلہ دیشی شہریوں پر ویزا پابندیاں ختم کر دیں ہائی کمشنر کا کہنا ہے کہ تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے پیداواری تجارتی تعلقات ضروری ہیں تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش میں پاکستان کے ہائی کمشنر عمران احمد صدیقی نے بنگلا دیش کے وزیر مملکت امور خارجہ سے ملاقات میں کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیشی شہریوں پر ویزا پابندیاں ختم کر دیں مضبوط تعلقات کیلئے غیر تجارتی رکاوٹیں دور کرنا ہونگی پاکستانی ہائی کمیشن کی طرف سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی طرف سے بنگلہ دیشی وزیر کو 1974 کے سہ فریقی معاہدے کی نقل فراہم کی گئی جس میں دونوں ملکوں کے درمیان تمام مسائل حل کیے گئے تھے۔ہائی کمشنر کی جانب سے اس بات کی ضرورت پر زور دیا گیا کہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پیداواری تجارتی تعلقات ضروری ہیں اور اس کیلئے غیر تجارتی رکاوٹیں دور کرنا ہونگی اور ایسی کوششیں بروئے کار لائی جائیں جن سے دونوں ملکوں کے تجارتی شعبے کے درمیان وقتا فوقتار بات چیت اور مذاکرات کا سلسلہ برقرار رہے۔

پابندیاں ختم 

مزید :

صفحہ اول -