پی ڈی ایم کے زیراہتمام آج  لورالائی میں ریلی اور جلسہ ہوگا 

پی ڈی ایم کے زیراہتمام آج  لورالائی میں ریلی اور جلسہ ہوگا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کوئٹہ (آن لائن)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے زیراہتمام آج (بدھ کو)لورالائی میں ریلی اور جلسہ ہوگا جس سے پی ڈی ایم کے مرکزی صدر مولانافضل الرحمن،محمودخان اچکزئی ودیگر خطاب کرینگے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی جانب سے ملک بھر میں احتجاجی ریلیوں کے شیڈول کے مطابق بلوچستان میں پہلا احتجاجی ریلی وجلسہ آج ژوب ڈویژن کے ہیڈکوارٹر ضلع لورالائی میں منعقد ہوگا ریلی اور جلسے سے متعلق تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں مرکزی وصوبائی قائدین لورالائی پہنچ گئے ہیں،جلسے وریلی سے پی ڈی ایم کے مرکزی صدر وجمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمن،پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی،پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی نائب صدر سرداریعقوب خان ن ناصر، قائم مقام صوبائی صدر جمال شاہ کاکڑ، بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر ملک عبدالولی کاکڑ، نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر سینیٹرمیر کبیراحمدمحمد شہی،پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر حاجی میر علی مدد جتک ویگر خطاب کرینگے۔ 
پی ڈی ایم  

مزید :

صفحہ اول -