وزیر اعظم سے طارق بشیر چیمہ کی ملاقات، تعمیراتی منصوبوں سے آگاہ کیا

          وزیر اعظم سے طارق بشیر چیمہ کی ملاقات، تعمیراتی منصوبوں سے آگاہ کیا

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)  وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوام کیلئے ذاتی اور سستی رہائش کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، جاری منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کو یقینی بنایا جائے۔  منگل کو   وزیر اعظم عمران خان سے وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ نے  ملاقات کی طارق بشیر چیمہ نے وزیرِ اعظم کو ہاؤسنگ منسٹری کے تحت جاری متفرق منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا، وزیراعظم  نے  وزارت ہاؤسنگ کو تفویض کردہ اہداف کے مطابق وفاقی حکومت کے ملازمین کیلئے جاری منصوبوں پر پیش رفت کو  سراہا، وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ عوام کیلئے ذاتی اور سستی رہائش کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور جاری منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کو یقینی بنایا جائے.

 وزیر اعظم 

مزید :

صفحہ اول -