وزارت داخلہ نے اسلام آباد میں رینجرز کی تعیناتی کی مدت میں 3 ماہ کی توسیع کردی

  وزارت داخلہ نے اسلام آباد میں رینجرز کی تعیناتی کی مدت میں 3 ماہ کی توسیع ...

  

  اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزارت داخلہ نے دارالحکومت اسلام آباد میں رینجرز کی تعیناتی کی مدت میں 3 ماہ کی توسیع کردی۔وزرات داخلہ کے ذرائع کے مطابق توسیع کے بعد اسلام آباد میں تعینات 2500 اہلکار مزید 3 ماہ تک قیام کرسکیں گے۔ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے رینجرز کی تعیناتی کی مدت میں توسیع کی منظوری دے دی ہے۔وفاقی دارالحکومت میں رینجرز کی تعیناتی 2014ء میں سیکیورٹی وجوہات کے باعث کی گئی تھی۔اسلام آباد میں رینجرز پولیس کے ساتھ شہر کی سیکیورٹی خدمات انجام دے رہی ہے۔

وزارت داخلہ 

مزید :

صفحہ اول -