افغانستان، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2خواتین فوجی اہلکار جاں بحق

     افغانستان، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2خواتین فوجی اہلکار جاں بحق

  

 کابل (آئی این پی)افغانستان کے صوبہ بلخ میں مزار شریف کے مقام پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 2خواتین سیکیورٹی اہلکاروں کو قتل اور 2کو زخمی کر دیا، سکیورٹی اہلکار اپنی ڈیوٹی پر جارہی تھیں، حملے میں ڈرائیور بھی زخمی ہوا۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق افغان صوبہ بلخ میں مزار شریف کے پی ڈی 5 میں نامعلوم مسلح افراد کے حملہ میں دو خواتین سیکیورٹی ممبران ہلاک ہوگئیں۔حکام نے میڈیا کو تصدیق کی کہ 2خواتین افسران ہلاک اور 2دیگر خواتین سیکیورٹی ممبران زخمی ہیں۔209ویں شاہین کور کے ترجمان محمد حنیف رضائی نے میڈیا کو بتایا کہ نامعلوم مسلح افراد نے اپنے کام پر جاتے ہوئے اہلکاروں پر حملہ کردیا۔

خواتین اہلکار ہلاک

مزید :

صفحہ اول -