زرداری، بلاو ل کابیرون ملک روانگی کا پلان، قانونی مشاورت شروع

زرداری، بلاو ل کابیرون ملک روانگی کا پلان، قانونی مشاورت شروع

  

 کراچی (سٹاف رپورٹر) سابق صدر آصف زرداری کی بیرونِ ملک روانگی کا پلان تیار کرلیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے آصف زرداری کی اپنی بیٹی بختاور کی شادی کی تقریبات کے بعد روانگی کا امکان ہے۔ سابق صدر 30 جنوری کے بعد علاج کی غرض سے بیرونِ ملک جائیں گے، جس کیلئے قانونی مشاورت بھی شروع کردی گئی ہے۔وفاقی حکومت کی جانب سے آصف زرداری کو علاج کی غرض سے باہر بھیجنے کیلئے کمیٹی بنادی گئی ہے۔ کمیٹی آصف زرداری کے ٹیسٹ رپورٹس کا جائزہ لے گی۔19جنوری کو بلاول بھٹو بھی امریکہ جائیں گے۔ جہاں وہ امریکی صدر جو بائیڈن کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کریں گے۔

زرداری،بلاول 

مزید :

صفحہ اول -