صادق سنجرانی حکومتی ٹیم سے مذاکرات، سلیم مانڈی والا نیب کے خلاف سینیٹ میں قرار داد لانے پر ڈٹ گئے 

        صادق سنجرانی حکومتی ٹیم سے مذاکرات، سلیم مانڈی والا نیب کے خلاف سینیٹ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نیب کے خلاف ڈٹ گئے،، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور حکومتی ٹیم سے مذاکرات کے باوجود چیئرمین نیب کے خلاف قرارداد اورتحریک التواء لانے کے اعلان پرقائم ہیں اور کہا ہے کہ اپوزیشن نیب کے خلاف معاملہ سے پیچھے نہیں ہٹی جبکہ بابر اعوان کا کہنا ہے کہ فیصلہ ایوان میں ہوگا۔ چیئرمین سینیٹ نے نیب سے متعلق اہم مشاورتی اجلاس (آج) بدھ کو طلب کرلیا۔ ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا اور اپوزیشن کے نیب سے متعلق تحفظات کے بارے اہم مذاکراتی میٹنگ چیئرمین سینیٹ کے چیمبرمیں ہوئی۔چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی، ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا مشیرپارلیمانی امور بابر اعوان اورقائد ایوان شہزاد وسیم شریک ہوئے۔ سلیم مانڈوی والا نے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ حکومت کی جانب سے خصوصی کمیٹی کے قیام کی تجویز کےْ باوجود ڈپٹی چیئرمین خلاف قرارداد اور تحریک التواء ایوان میں پیش کرنے سے پیچھے ہٹنے پر آمادہ نہ ہوئے۔ صحافیوں سے گفگتومیں سلیم مانڈوی والانے کہاکہ نیب کے خلاف قرارداد اورتحریک التوا کے فیصلے پرقائم ہیں مشیربرائے پارلیمانی اموربابراعوان کا کہنا ہے کہ ڈپٹی چیئرمین کے نیب کے حوالے سے تحفظات پر فیصلہ چیئرمین سینیٹ ہی کریں گے۔ نیب سے متعلق تحفظات پر پارلیمنٹ ہاؤس میں ایک اور بیٹھک لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے نیب معاملے پر اہم مشاورتی اجلاس (آج) بدھ کو طلب کیا ہے۔ اجلاس میں مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان، قائد ایوان شہزاد وسیم مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا شریک ہوں گے۔ اجلاس میں اپوزیشن کی قرارداد، تحریک التوا پر حتمی فیصلہ ہوگا
سلیم مانڈوی والا

مزید :

صفحہ اول -