31برس پرانا اغوا کا مقدمہ، یاسین ملک سمیت 10ملزمان پر فرد جرم عائد 

  31برس پرانا اغوا کا مقدمہ، یاسین ملک سمیت 10ملزمان پر فرد جرم عائد 

  

  سری نگر(آئی این پی)بھارت کی خصوصی عدالت نے 31سال پرانے اغوا کے مقدمے میں جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے سربراہ یاسین ملک سمیت 10 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی،سماعت کے دوران عدالت نے اپنا جھکاؤ محسوس کرواتے ہوئے کہا کہ بادی النظر میں اس بات کے کافی شواہدہیں کہ ملزمان نے  ربیعہ کو قتل کے مقصد سے اغوا کے جرم کا ارتکاب کیا، دہشت گردی، ہندوستانی اسلحہ ایکٹ کی خلاف ورزی اور مغویہ کو حبس بے جا میں رکھنے کے مرتکب ہوئے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق بھارت کی خصوصی ٹاڈا عدالت کے جج نے 1989میں اس وقت کے یونین ہوم منسٹر کی صاحبزادی ربیعہ سعید کی اغوا کے الزام میں جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے سربراہ یاسین ملک سمیت 10ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔یاسین ملک کے ساتھ ساتھ علی محمد میر، محمد زمان میر، اقبال احمد گندرو، جاوید احمد میر، محمد رفیق پھلو، منظور احمد صوفی، وجاہت بشیر، معراج الدین شیخ اور شوک احمد بخشی پر بھی فرد جرم عائد کی گئی۔بھارتی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق محمد زمان میر اور علی محمد میر کی جانب سے سی آر پی سی کی دفعہ 164کے تحت ان کی شمولیت اور دوسرے ملزم کے کردار کے بارے میں مجسٹریٹ کے سامنے اعترافی بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے جج نے مشاہدہ کیا کہ ان کا خیال ہے کہ بادی النظر میں اس بات کے کافی شواہد موجود ہیں کہ یاسین ملک، علی محمد میر، اقبال احمد گندرو، منظور احمد صوفی، مہراج الدین شیخ اور رفیق احمد پھلو نے ربیعہ کو قتل کے مقصد سے اغوا کرنے اور کے جرم کا ارتکاب کیا اور دہشت گردی اور خلل ڈالنے والی سرگرمی(ٹی اے ڈی اے)ایکٹ اور ہندوستانی اسلحہ ایکٹ کے علاوہ رنبیر پینل کوڈ کی دفعات کے تحت انہیں حبس بے جا میں رکھا۔دوسرے ملزموں محمد زمان میر، جاوید احمد میر، وجاہت بشیر اور شوکت احمد بخشی پر مجرمانہ سازش کا الزام عائد کیا گیا جہاں انہوں نے ربیعہ کو غلط انداز میں قید میں رکھا۔ٹاڈا عدالت کے روبرو دائر چارج شیٹ میں سی بی آئی کے ذریعہ نامزد دو درجن ملزمان میں سے 10 ملزمان شامل ہیں، محمد رفیق ڈار اور مشتاق احمد لون جاں بحق مر چکے ہیں جبکہ 12دیگر مفرور ہیں۔مفرور افراد میں حلیمہ، جاوید اقبال میر، محمد یعقوب پنڈت، ریاض احمد بھٹ، خورشید احمد ڈار، بشارت رحمن نوری، طارق اشرف، شفقت احمد شانگلو، منظور احمد، غلام محمد تپلو، عبدالمجید بھٹ اور نصر احمد بھٹ شامل ہیں۔

 یاسین ملک

مزید :

صفحہ اول -