ایران القاعدہ کا نیا اڈہ،مائیک پومپیو،الزام بے بنیاد،جواد ظریف 

  ایران القاعدہ کا نیا اڈہ،مائیک پومپیو،الزام بے بنیاد،جواد ظریف 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیو یارک،تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے تہران کو القاعدہ کا نیا اڈہ اور ایران کو نیا افغانستان قرار دیدیا۔تفصیلات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ لقاعدہ کا نائب سربراہ ابو محمد المصری تہران میں قتل ہوا جو امریکیوں پر حملے میں بھی ملوث تھا۔مائیک پومپیو نے القاعدہ کے رہنما المغربی سے متعلق معلومات فراہم کرنے والے کو 70 لاکھ ڈالر انعام دینے کا اعلان کیا۔امریکی وزیر خارجہ نے بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ایران نیا افغانستان ہے، جہاں پر القاعدہ کی زیادہ تر قیادت موجود ہے۔دوسری طرف ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے امریکا کے الزام کو بے بنیاد قرار دے کر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امریکیوں کی باتوں سے اب کوئی بے وقوف نہیں بنے گا۔
پومپیو

مزید :

صفحہ اول -