بلاول سے قمر کائرہ، چودھری منظور  تسنیم قریشی کی ملاقات، سرگودھا  میں پی ڈی ایم جلسے کی حکمت عملی پر غور 

 بلاول سے قمر کائرہ، چودھری منظور  تسنیم قریشی کی ملاقات، سرگودھا  میں پی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ہدایت کی ہے کہ سرگودھا میں پی ڈی ایم کے جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے بھرپور تیاری کی جائے۔منگل کو چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے قمر زمان کائرہ، چودھری منظور اور تسنیم قریشی نے ملاقات کی۔ملاقات میں 23 جنوری کو سرگودھا میں پی ڈی ایم کے جلسے پر حکمت عملی پر غور کیا گیا۔سرگودھا جلسے میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری شریک ہونگے۔ بلاول بھٹو زرداری نے ہدایت کی کہ پی ڈی ایم کے جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے بھرپور تیاری کی جائے۔صدر پی پی پی سرگودھا تسنیم قریشی نے کہا کہ سرگودھا جلسے کیلئے تیاریاں مکمل ہیں۔
 بلاول 

مزید :

صفحہ اول -