جھوٹ کا اعتراف کریں یا بتائیں دہشتگردی کے خاتمے کا دعویٰ کیوں کیا؟ فضل الرحمن 

      جھوٹ کا اعتراف کریں یا بتائیں دہشتگردی کے خاتمے کا دعویٰ کیوں کیا؟ فضل ...

  

 کوئٹہ (آئی این پی)سربراہ پی ڈی ایم فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بیان خوش طبعی میں دیا ہے اور میں نے جواب بھی خوش طبعی میں مالاکنڈ جلسے میں دیدیا ہے کہ آپ خود تو پاپا جونز کے پیزے کھائیں اور ہمیں چائے پر ٹرخائیں، چائے پانی پر تو انہوں نے ابھی نندن کو بھی ٹرخایا تھا، ہمیں ان کے برابر تو نہ سمجھائیں۔ کوئٹہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اس بات پر متفق ہے کہ موجودہ حکومت دھاندلی زدہ ہے اور عوام کا مینڈیٹ نہیں ہے اور چوری کیا ہوا، مینڈیٹ ہے جبکہ حکومت کو استعفیٰ دینا پڑے گا۔ فضل الرحمن نے کہا کہ ہماری ریلیاں کامیاب ہو رہی ہیں اور قومی تحریک کا درجہ اختیار کرلیا ہے، عوام کی شرکت بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ جلد سے جلد اس نالائق اور نا اہل حکومت سے عوام یک جان چھوٹ جائے۔ ایک سوال کے جواب میں فضل الرحمن نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کے خاتمے کا دعویٰ کیا گیا لیکن مچھ جیسا بڑا واقعہ ہو گیا اور آئے روز قبائلی اضلاع میں ٹارگٹ کلنگ ہورہی ہے تو عوام کو بتایا جائے کہ اتنے بڑے جھوٹ کا دعویٰ کیوں کیا گیا کہ ملک سے دہشت گردی کاخاتمہ ہو گیا ہے یا پھر اپنے جھوٹ کا اعتراف کریں۔

فضل الرحمن 

مزید :

صفحہ اول -