کرک، دہشتگردوں کا انسداد پولیو ٹیم پر حملہ، فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید 

  کرک، دہشتگردوں کا انسداد پولیو ٹیم پر حملہ، فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کرک(مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی) نامعلوم افراد کی انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ سے سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔ خیبرپختونخوا میں بنوں اورکرک کے سرحدی علاقے تخت نصرتی میں انسداد پولیو مہم جاری تھی کہ نامعلوم افراد ٹیم پرفائرنگ کرکے فرار ہوگئے جس کے نتیجے میں انسداد پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگیا۔ ڈی پی اوکرک نے کہا ہے کہ شر پسندوں کی فائرنگ سے پولیو ٹیم محفوظ رہی، شہید اہلکار کی میت قریبی ہسپتال منتقل کردی گئی ہے جبکہ واقعے کی نوعیت جاننے اورملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔بعدازاں شہید پولیس اہلکار جنید اللہ کی پولیس لائن میں نماز جنازہ ادا کردی گئی جس میں ڈی آئی جی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کا ایک گھنٹہ انتظار کے باوجود بھی شریک نہ ہوسکے۔جنازہ میں ڈی ایس پیز اور ایس پی انوسٹی گیشن کے علاوہ علاقہ معززین اور انجمن تاجران نے شرکت کی۔ جنازہ کے بعد شہید کی میت آبائی گاؤں میانکی روانہ کردی گئی۔
پولیو ٹیم فائرنگ 

مزید :

صفحہ اول -