ہنس مکھ، خوش اخلاق، ملنسار، روزنامہ دن کے ملک لیاقت علی انتقال کر گئے، جوہر ٹاؤن میں سپرد خاک

  ہنس مکھ، خوش اخلاق، ملنسار، روزنامہ دن کے ملک لیاقت علی انتقال کر گئے، ...

  

لاہور(سٹاف رپورٹر) ”دن“ میڈیا گروپ کے روح رواں ملک لیاقت کو منگل کی شب مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔ان کی عمر68برس تھی اور وہ کچھ عرصے سے کورونا میں مبتلا ہونے کے باعث ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں گزشتہ روز خالق حقیقی سے جا ملے۔ ملک لیاقت نے بیوہ، دو بیٹیاں اور دو بیٹے سوگوار چھوڑے ہیں۔مرحوم روزنامہ ”دن“ کی لاہور سے اشاعت کے بعد سے مسلسل اسی ادارے کے ساتھ منسلک تھے اور بطور ایڈمنسٹریٹر خدمات انجام دے رہے تھے۔”دن“ نیوز کی نشریات شروع ہونے کے بعد وہ گروپ ایڈمنسٹریٹر کے طور پر کام کرتے رہے۔مرحوم کا شمار ”دن“گروپ کے سربراہ محمود صادق کے با اعتماد اور قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا اور ادارے کے تمام انتظامی امور انہی کے ذریعے انجام پاتے رہے۔کچھ عرصہ قبل ملک لیاقت کی برین سرجری بھی ہوئی تھی جس کے بعد صحت یاب ہونے پر وہ دوبارہ دفتری امور انجام دینے لگے تاہم گزشتہ ماہ کورونا کی زد میں آ گئے اور ایک ماہ سے زائد اس وباء سے جنگ کرتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے۔مرحوم کی نماز جنازہ ان کی رہائش گاہ کے نزدیک اللہ ہو چوک جوہر ٹاؤن کے پبلک پارک میں ادا کی گئی جس میں مرحوم کے عزیز و اقارب،رفقائے کار اور صحافیوں سمیت دوست احباب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ملک لیاقت علی کی رسم قل کل 14جنوری بروز بدھ بعد نماز عصر تا مغرب ان کی رہائش گاہ 325 بی ٹو جوہر ٹاؤن لاہور میں ادا کی جائے گی۔

ملک لیاقت

مزید :

صفحہ اول -