نومنتخب امریکی صدر بائیڈن نے کورونا  ویکسین کی دوسری خوراک بھی لے لی

        نومنتخب امریکی صدر بائیڈن نے کورونا  ویکسین کی دوسری خوراک بھی لے لی

  

 واشنگٹن (این این آئی) نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن نے کورونا ویکسین کی دوسری خوراک بھی لے لی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے امریکہ کے نومنتخب صدر جو بائیڈن نے 20 جنوری کو ممکنہ ہنگامہ آرائی کے سوال پر کہا کہ انہیں کھلے مقام پر حلف اٹھانے میں کوئی خوف نہیں۔واضح رہے کہ نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن نے گزشتہ سال دسمبر میں کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لی تھی۔

جوبائیڈن 

مزید :

صفحہ اول -