آصف زرداری، عمران خان کے فوری استعفے کے حق میں نہیں، اعتزاز
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ ا ٓصف علی زرداری فوری طور پر عمران خان کے استعفے کے حق میں نہیں اور ان کی راولپنڈی مارچ ایسے عزائم پر رائے مختلف ہے۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم کی تحریک نے کامیابی حاصل کرنی ہے تو نواز شریف کو واپس آنا ہو گا۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ بلاول بھٹو کی جانب سے بیانات پر پابندی کی خبریں بے بنیاد ہیں۔انہوں نے کہا کہ پارٹی رہنماؤں قمرالزمان کائرہ، چوہدری منظور، نوید قمر، اور خورشید شاہ نے درخواست کی ہے کہ جماعت کے بیانیے کیخلاف بیانات نہ دیا کریں۔
اعتزاز