ڈی جی آئی ایس پی آر بتائیں کون انہیں سیاست میں گھسیٹ رہا ہے 

 ڈی جی آئی ایس پی آر بتائیں کون انہیں سیاست میں گھسیٹ رہا ہے 

  

جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما فرید پراچہ نے ایشو آف دی ڈے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا موقع آیا ہی کیوں ہے کہ آئی ایس پی آر کے ترجمان کو یہ کہنا پڑا کہ فوج کو سیاست میں نہ گھسٹیں آئی ایس پی آر کے تر جمان بتائیں کہ کون ان کو سیاست میں گھسیٹ رہا ہے اور ایسے کون سے عناصر ہیں جو ایسا کرنے کی کوشش کررہے ہیں انہیں اس بات کی بھی نشاندہی کرنی چاہئے تھی۔انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ہر ادارہ اپنی اپنی آئینی حدود میں رہ کر اپنا اپنا کام کرے اور فوج کو کسی صورت متنازعہ نہیں بنانا چاہئے حکومت وقت کا یہ فرض ہے کہ وہ افواج پاکستان کو اپنی سیاست میں نہ لائے اور ہر قومی ادارے کو اپنے دائرے میں رہ کر اپنا آئینی اور قانونی فریضہ انجام دینا چاہئے۔

فرید پراچہ

مزید :

صفحہ اول -