ہر قومی ادارے کو آئینی حد کے اندر رہتے ہوئے اپناکام کرنا چاہئے 

 ہر قومی ادارے کو آئینی حد کے اندر رہتے ہوئے اپناکام کرنا چاہئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جے یو آئی (ف) کے مرکزی رہنما مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا ہے کہ ہمارا تو شروع دن سے ہی یہی موقف ہے کہ آئین پاکستان نے ہر قومی ادارے کے آئینی حدود کے بارے میں جو دائرہ کار بنایا ہے ہر قومی ادارے کو اسی آئینی حد کے اندر رہتے ہوئے اپنا کام کرنا چاہئے جب ہر ادارہ اپنی حد میں رہ کر کام کرے گا تو پھر کوئی بھی کسی ادارے کی طرف انگلی نہیں اٹھائے گا۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے،انہوں نے کہا کہ جب سے موجودہ حکومت آئی ہے تب سے ہی اس حکومت پر جے یو آئی سمیت ہر اپوزیشن جماعت اس پر انگلیاں اٹھا رہی ہے اگر الیکشن صاف اور شفاف کروائے جاتے اور اس میں کسی ایک جماعت کو مسلط کرنے کی بجائے عوام کے مینڈیٹ کااحترام کیا جاتا تو شائد آج اپوزیشن کی طرف سے الیکشن کے حوالے سے وہ بیانات نہ آتے جو آرہے ہیں ابھی بھی ضرروت اس امر کی ہے کہ صاف اور شفاف الیکشن کروائے جائیں۔
عبد الغفور حیدری 

مزید :

صفحہ اول -