جب سیاست میں کسی کی مداخلت نہیں ہو گی تو سب کو نظر بھی آ جائے گا 

 جب سیاست میں کسی کی مداخلت نہیں ہو گی تو سب کو نظر بھی آ جائے گا 

  

پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ جب سیاست میں کسی کی مداخلت نہیں ہو گی تو یہ سب کو نظر بھی آ جائے گا ہم سب اپوزیشن کی جماعتیں بھی تو یہی چاہتی ہیں کہ سیاست دانوں کو سیاست کرنے دیں اور اداروں کا جو آئین پاکستان میں رول متعین ہے وہ اس کے مطابق اپنا کام کریں۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے،ان کا کہنا تھا کہ جب ہر ادارہ اپنے اپنے آئینی رول میں رہ کر اپنا کام کرے گا تو پھر کسی کو بھی کسی ادارے سے شکائت نہیں ہو گی ہم سب بھی تو یہی کہہ رہے ہیں کہ الیکشن میں عوام کی رائے کااحترام کیا جائے ایک صاف اور شفاف الیکن کروائے جائیں عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کی مکمل آزادی ہونی چاہئے اگر ہم ایسا کریں گے تو پھر حالات کبھی بھی خراب نہیں ہوں گے۔

قمر زمان کائرہ 

مزید :

صفحہ اول -