اپوزیشن نے کبھی بھی فوج کے ذریعے حکومت گرانے کی بات نہیں کی 

 اپوزیشن نے کبھی بھی فوج کے ذریعے حکومت گرانے کی بات نہیں کی 

  

مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے کبھی بھی فوج کے ذریعے حکومت گرانے کی بات نہیں کی ہے اور آئی ایس پی آر کے ترجمان نے بھی اپنی پریس کانفرنس میں یہ واضح کردیا ہے کہ فوج کا سیاست میں کوئی رول نہیں لہذا فوج کو سیاست میں نہ لایا جائے وزیر اعظم کے بیانات اور دعوں کی ترجمان نے نفی کردی ہے جس میں وہ کہا کرتے تھے کہ اپوزیشن فوج کے زریعے حکومت گرانا چاہتی ہے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے،ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی طرف سے اس قسم کے بیانات آتے ہیں کہ ترجمان کو بھی وضاحت کرنا پڑی کہ ہمیں سیاسی معاملات سے دور ہی رکھا جائے ہم بھی یہی کہتے ہیں کہ سیاسی معاملات میں قومی اداروں کو نہ لایا جائے اور سیاسی ایشوز کو سیاسی انداز میں ہی حل کرنا چاہئے۔

طلال چودھری 

مزید :

صفحہ اول -