الآصف اسکوائر کے قریب  ندی سے تشدد زدہ لاش برآمد

الآصف اسکوائر کے قریب  ندی سے تشدد زدہ لاش برآمد

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے الآصف اسکوائر کے قریب ندی سے تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ سے الآصف اسکوائر کی طرف جاتے ہوئے ندی سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لئے ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق مرنے والے کی عمر 20 سال ہے تاہم فوری طور پر اسکی شناخت نہیں ہو سکی ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعدہی موت کا سبب سامنے آئے گاتاہم تحقیقات جاری ہیں 

مزید :

صفحہ آخر -