اعجاز جاکھرانی کی ضمانت میں 22جنوری تک توسیع
کراچی(این این آئی)سندھ ہائی کورٹ نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے اور اختیارات کے ناجائز استعمال سے متعلق نیب تحقیقات کے الزام میں مشیرِ جیل خانہ جات اعجاز جاکھرانی کی ضمانت میں ایک بار پھر 22جنوری تک توسیع کر دی ہے۔سندھ ہائی کورٹ میں منگل کومشیر جیل خانہ جات اعجاز جاکھرانی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست کی سماعت ہوئی۔نیب سکھر کے پراسیکیوٹر نے جواب جمع کرانے کے لیے عدالت سے مہلت مانگ لی۔دوران سماعت نیب پراسیکیوٹرنے عدالت میں موقف اختیار کیاکہ مشیرِ جیل خانہ جات اعجاز جاکھرانی کے خلاف 3 انکوائریاں جاری ہیں، ان کے خلاف سکھر میں ایک ریفرنس بھی دائر ہو چکا ہے۔سندھ ہائی کورٹ نے اعجاز جاکھرانی کی ضمانت میں 22 جنوری تک توسیع کردی۔