آئی ایچ آئی جی پاکستان کا  پبلک لسٹنگ آئی پی او کا ارادہ

آئی ایچ آئی جی پاکستان کا  پبلک لسٹنگ آئی پی او کا ارادہ

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آئی ایچ آئی جیUK,کی سبسڈری انٹر نیشنل ہاسپیٹلیٹی انوسٹمنٹ گروپ (آئی ایچ آئی جی) پاکستان ملک میں پبلک لسٹنگ کیلئے پہلی ہاسپیٹلیٹی اینڈ فریکشنل انوسٹمنٹ کمپنی بننے کیلئے تیار ہے،اور2022میں آئی پی او متعارف کرانے کا منصوبہ رکھتی ہے۔آئی ایچ آئی جی پاکستان کی پہلی ووکیشن/فریکشنل اونرشپ کمپنی ہے جس کا ہیڈ کوارٹر لندن میں واقع ہے،اور یہ بنیادی طور پر پاکستان میں انتہائی قیمتی مقامات پر مشترکہ اونرشپ پراپرٹیز کی ڈیولپمنٹ اور مارکیٹنگ میں شامل ہے۔ملک کی واحد ووکیشن/فریکشنل اونرشپ کمپنی ہونے کے ناطے،آئی ایچ آئی جی اپنی ساکھ،اعتماد اور گاہکوں کو مطمئن کرنے کی اپنی مضبوط قدار کے ساتھ اپنے کسٹمرز کو بین الاقوامی معیار کی خصوصی خدمات فراہم کرتی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -