سالڈ ویسٹ سے بجلی کا منصوبہ کامیابی حاصل کرے گا، نجم شاہ

  سالڈ ویسٹ سے بجلی کا منصوبہ کامیابی حاصل کرے گا، نجم شاہ

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سیکرٹری بلدیات، ہاؤسنگ و ٹاؤن پلاننگ سندھ نجم احمد شاہ نے کہا ہے کہ سالڈ ویسٹ سے بجلی کی تیاری کا مشن ہر صورت کامیابی حاصل کرے گا۔سالڈ ویسٹ سے بجلی حاصل کرنے کی غرض سے قائم کردہ سندھ حکومت کی کمیٹی کے سربراہ نجم احمد شاہ نے کہاکہ کراچی سے جمع شدہ کچرے سے بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ حکومت سندھ کی جدید اور منفرد کاوش ہے جس کو عالمی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے کاوشیں بروئے کار لائی جارہی ہیں۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سندھ نے بتایا کہ اس پروجیکٹ کی کامیابی کا سارا انحصار منصوبے کی بروقت تکمیل اور انٹرنیشنل اسٹینڈرز کو برقرار رکھنے پر مرکوز کرتا ہے جس پر کسی بھی صورت کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔نجم احمد شاہ کے مطابق بجلی کی موجودہ ضروریات کے پیش نظر اس امر کی شدید ضرورت تھی کی کم لاگت اور بہترین نتائج کے فلسفے کے تحت سالڈ ویسٹ کو مفید اور کارآمد بنایا جائے جس کے ذریعے آنے والے وقت کی منصوبہ بندی اور ضروریات کا بندوبست بھی ہوسکے۔عوامی حلقوں میں حکومت سندھ کے اس احسن اقدام کو کافی ستائش اور مقبولیت حاصل ہورہی ہے اور نجم احمد شاہ جو کہ ماضی میں قائد اعظم سولر پاور پراجیکٹ کے لئے بھی کلیدی کردار ادا کرچکے ہیں، سندھ حکومت کے اس نئے منصوبے کے لئے کافی پرجوش اور پرامید نظر آتے ہیں۔ متوقع طور پر منصوبے کی کامیابی کے نتیجے میں دو سو میگا واٹ بجلی تک کی ضرورت پوری کی جاسکے گی۔

مزید :

صفحہ آخر -