سائیں تو سائیں کی کرپشن بھی سائیں ہے: حلیم عادل شیخ

  سائیں تو سائیں کی کرپشن بھی سائیں ہے: حلیم عادل شیخ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے چوری بھی وہ کی جس سے انسانیت بھی شرما جائے، سائیں تو سائیں کی کرپشن بھی سائیں ہے۔سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بلاول زرداری پی ڈی ایم کے دھرنوں میں بڑی بڑی تقریریں کرتے ہیں، لیکن یہ دل کے مریضوں کا پیسہ بھی کھا گئے۔ ان سے پوچھ لیں کہ آپ کی کارکردگی کیا ہے کہتے ہیں این آئی سی وی ڈی۔انہوں نے کہا کہ امیر حمزہ ان کی کرپشن کی داستان ہے۔ چوری بھی وہ کرتے ہیں کہ انسانیت شرما جائے۔ جعلی اکانٹ، لوکل گورنمنٹ اور کتوں کی ویکسین میں کرپشن ہے۔ کتوں کی نس بندی پر 84 کروڑ روپے خرچ کردئیے۔ سائیں تو سائیں کی کرپشن بھی سائیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں تھانہ کلچر دوبارہ آچکا ہے۔ ادارہ امراض قلب میں مجبور و بیمار جاتے ہیں۔ ادارہ امراض قلب کی آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں کرپشن کی داستان ہے۔ اپوزیشن لیڈر کو پبلک اکانٹس کمیٹی کا چئیرمین نہیں بنایا گیا۔ سندھ میں سول ڈکٹیٹر شپ ہے۔پینشنرز کے نام پر دو کھرب کی کرپشن ہوئی۔ ایک مرے ہوئے باپ کے اکانٹ سے بھی 36 کروڑ روپے نکلے۔ محکمہ خزانے میں کرپشن کی گئی، جس کا تیرہ سال سے وزیر مراد علی شاہ ہیں۔ محکمہ خوراک میں انہوں نے چوہے پالے ہوئے ہیں جو کرپشن کرتے ہیں۔ تھر میں ظلم کررہے ہیں۔ تھر کو عمران خان نے ہیلتھ کارڈ دئیے۔ سندھ کے لوگ گٹر کا پانی پیتے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -