کراچی ایئرپورٹ سے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

کراچی ایئرپورٹ سے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

  

 کراچی (اسٹاف رپورٹر) جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے کروڑوں روپے کی وائٹ آئس برآمد کرلی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق بحرین بھیجے جانے والے پارسل سے چار کلو گرام وائٹ آئس برآمد کی گئی، پارسل کراچی سے مرزا اسد نامی شخص نے بحرین کے لیے بک کرایا تھا، منشیات کو مہارت سے ڈرائی فروٹ کے ٹن میں چھپایا گیا تھا، برآمد کی جانے والی وائٹ آئس کی مالیت چار کروڑ روپے سے زائد ہے۔ایئرپورٹ حکام نے ایک اور کارروائی کے دوران بیرون ملک سیآنے والے مسافروں سے اسمگل شدہ سامان بر آمد کیا، برآمدہونے والی اشیا میں موبائل فون،سونا، شراب،گارمنٹس اشیا اور ممنوعہ الیکٹرونکس شامل ہیں، مسافروں سے برآمد اسمگل سامان کی مالیت ایک کروڑ سیزائد ہے، کارروائی کے دوران دو ملزمان کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔حکام کے مطابق دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد مزید کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -