گینگ وار سرغنہ عزیر بلوچ  ایک اور کیس میں بری ہوگیا 

گینگ وار سرغنہ عزیر بلوچ  ایک اور کیس میں بری ہوگیا 

  

کراچی(این این آئی)لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کو مقامی عدالت نے ایک اور کیس میں بری کردیا، دو ہفتوں میں عزیر بلوچ کو چار مقدمات میں بری کیا گیا ہے۔منگل کوایڈیشنل سیشن جج جوڈیشل کمپلیکس کراچی میں شہری کے اغوااور قتل کیس کی سماعت ہوئی، اس مقدمے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کو نامزد کیا گیا تھا۔سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے عدالت میں چالان پیش کیا جس پر عدالت نے گزشتہ ہفتے جرح کر کے متعدد بار گواہان کو طلب کیا مگر وہ جج کے سامنے پیش نہ ہوسکے۔منگل کوہونے والی سماعت میں جج نے عزیر بلوچ کو عدم شواہد کی بنیاد پر شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا۔سماعت کے موقع پر عزیر بلوچ کو بھی عدالت میں پیش کیا گیا، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

مزید :

صفحہ آخر -