نصیر ترابی مرحوم کو تادیر یاد رکھا جائے گا،ذوالقرنین جمیل عالی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)انجمن ترقی اردو پاکستان کے آخری منتخب صدر ذوالقرنین جمیل عالی نے کہا ہے کہ نصیر ترابی کی وفات سے ہمارا میدان ادب ثقافت اپنے تاج میں جڑے ہیرے سے جدا ہو گیا ہے۔ میں مرحوم کو کئی سالوں سے جانتا تھا کہ میں خود ادب کی دنیا میں پیدا ہوا ہوں نصیر ترابی ایک نہایت اعلی ظرف اور خوش گو انسان تھے جنھیں ادبی حلقوں میں لمبے عرصہ تک اچھی یادوں سے یاد رکھا جائے گا وہ لوگ جو آیک خوبصورت تاثر چھوڑ جاتے ہیں وہ بھلانے نہیں بھولے جاتے نصیر ٹرابی کی شاعری عمدہ اور پر اثر تھی میں نے سیکڑوں مشاعرے دیکھے ہیں سنیں ہیں جہاں نصیر ترابی کو بھی سنا اور خاص طور پے نوٹ کیا کے ان میں خود ستائشی چھو کر نہیں گزری تھی جیسا کے میں نے کئی شاعروں میں حسوس کیا نصیر ترابی کے جانے سے جو خلا پیدا ہوا ہے اسے پر کرنے میں مجھے ابھی تو کوئی نظر نہیں آتا