آذربائیجان کے وزیر خارجہ آج دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے
اسلام آباد(آئی این پی)آزربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف آج دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے، انہیں اس دورے کی دعوت وزیر خارضہ شاہ محمود قریشی نے دی تھی، ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 2010 کے بعد آزربائیجان کے وزیر خارجہ کا پاکستان کا یہ پہلا دوطرفہ دورہ ہوگا،دونوں وزرا خارجہ وفود کی سطح پر مذاکرات کریں گے اور دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلووں پر بات چیت کریں گے،نئے سال کے آغاز میں ہونے والے اس دورہ سے مختلف شعبہ جات میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے پر بھی گفتگو کی جائے گی، دفتر خارجہ کے مطابق، آذربائیجان کے وزیر خارجہ پاکستان کے دورے میں شاہ محمود قریشی سے بہترین سیاسی تعلقات کی تجدید کے علاوہ دونوں وزرا خارجہ تیل وگیس، زراعت، ریلوے اورتعلیم کے شعبوں میں اشتراک عمل بڑھانے کے امکانات پر بھی گفتگو کریں گے
آزربائیجان