کرونا کی وبا: اسمبلی کے اجلاس کے طور طریقے تبدیل 

  کرونا کی وبا: اسمبلی کے اجلاس کے طور طریقے تبدیل 

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کرونا کی وبا نے اسمبلی کے اجلاس کے طور طریقے بھی بدل دیئے ہیں۔منگل کوملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ اسمبلی سیشن آن وہیل کا بھی ایک ریکارڈ قائم ہوگیا جی ڈی اے کی خاتون رکن نصرت سحر عباسی دوران سفر سندھ اسمبلی اجلاس میں شریک ہوئیں جس پر ایوان میں قہقہے لگے اور دلچسپ تبصرے بھی کئے گئے۔صوبائی وزیر امتیاز شیخ نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ گاڑی روک لیں اور اجلاس میں شریک ہوں جس پر نصرت سحر نے کہا کہ آن لائن سیشن میں شرکت کی اجازت دی گئی ہے۔اس موقع پر اسپیکر آغا سراج درانی نے کہا کہ آپ ہوا میں ہیں اور ہوا میں تو کوئی بھی کیچ کرسکتا ہے۔نصرت سحر عباسی نے کہا کہ وہ اجلاس میں تو شریک ہیں لیکن انٹرنیٹ کا مسئلہ درپیش ہے۔

مزید :

صفحہ اول -