نواز شریف لوٹی ہوئی رقم واپس کر کے  سیاست سے کنارہ کشی کر لیں،میاں جلیل احمد

 نواز شریف لوٹی ہوئی رقم واپس کر کے  سیاست سے کنارہ کشی کر لیں،میاں جلیل احمد

  

شرقپور شریف (نامہ نگا ر،نمائندہ پاکستان) میاں نواز شریف لوٹی ہوئی رقم واپس کر کے سیاست سے کنارہ کشی کر لیں اور میاں شہباز شریف کی بھی لندن میں اربوں روپے کی جائیداد کو میں جانتا ہوں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن)کے رکن پنجاب اسمبلی صاحبزادہ میاں جلیل احمد شرقپوری نے اپنے دفتر شرقپور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا صاحبزادہ میاں جلیل احمد شرقپوری نے کہا کہ نواز شریف پاکستان کو مستقل چھو ڑ چکے ہیں اور ان کا اب پاکستانی سیاست سے کوئی تعلق نہیں کسی سینئر مسلم لیگی رہنما کو آگے آنا چاہیے رانا تنویر حسین مسلم لیگ (ن)کے صدر کیو ں نہیں بن سکتے۔لندن براڈ شیڈ کیس کو ری اوپن کیا جائے اور جو کرپشن ہوئی ہے وہ عوام کے سامنے آنی چاہیے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت جس جج نے دی ہے وہی جج نواز شریف کو واپس لے کر آئیں نواز شریف لوٹی ہوئی دولت واپس کریں اور سیاست سے کنارہ کشی کر لیں یہ ہی ان کے اب بہتر ہے مولانا فضل الرحمن نے اداروں کیخلاف چلنے کا تجربہ رکھتے ہیں ڈونلڈ ٹرمپ کو مشورہ ہے کہ وہ مولانا فضل الرحمن کو امریکہ بلاکر ان کی خدمات حاصل کریں پارٹیو ں میں آمریت نہیں ہونی چاہیے ہم کسی پارٹی کیلئے کام نہیں کرنا چاہیے بلکہ ملک اور قوم کیلئے کام کرناچاہیے عمران خان کو عوام نے منتخب کیا ہے اور عمران خان کے مینڈیٹ کو بھی عزت دی جائے تا کہ وہ ملک کی خدمت بہتر طریقے سے کرسکیں اگر عمران خان عوام کی خدمت نہیں کر سکے تو عوام انہیں مسترد کر دیں گے۔ پی ڈی ایم ملک میں افرا تفری پھیلانے کیلئے سیاست کر رہی ہے جس کو قوم نے مسترد کر دیا۔

مزید :

صفحہ اول -